آمنہ الیاس رہنمائی کرنے پراداکارہ میرا اور نشو کی مشکور
اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سینئر فنکاروں کیساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ۔
کراچی (سٹاف رپورٹر ) نئی فلم ’’باجی ‘‘میں میرا اور نشو جی کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا ،انہوں نے فلموں کی تکنیک کے بارے میں آگاہی دی اوراداکاری کے گُربھی بتائے ،جس کے لئے ان کی بے حد مشکور ہوں۔آمنہ الیاس کا کہناتھاکہ ماڈلنگ کی دنیا میں رنگ جمانے کے بعد اب تک میری 5 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں ،مزید فلموں میں بھی کام کررہی ہوں۔کوشش ہوتی ہے کہ اپنے فن سے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی جائے ، فلم باجی میں میرا کردار پسند کیاجائیگا۔