’فیصل کی بابرہ سے شادی کی ضد‘‘
اداکار فیصل قریشی کے بابرہ شریف سے شادی کرنے کی ضد کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور (شوبز ڈیسک) نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی سے جب سوال کیاگیاکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں تو انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کیساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگئے تھے جہاں بابرہ شریف بھی موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔فیصل قریشی اس انکشاف کے دوران خود بھی ہنستے رہے ۔