عائشہ عمر ’’ بلبلے سیزن ٹو ‘‘میں اداکاری کے جوہردکھائیں گی
اداکارہ عائشہ عمر ڈرامہ سیریل ’’ بلبلے سیزن ٹو ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
لاہور(کلچرل رپورٹر) بتایاگیاہے کہ مذکورہ ڈرامہ دوبارہ شروع کیا جارہاہے جس کے لئے عائشہ عمر ،نبیل،محمود اسلم اور حنادل پذیر سے رابطے کر لئے گئے ہیں اور جلد اس کی ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی۔یادرہے کہ 2009 میں شروع ہونیوالے اس ڈرامے سے عائشہ عمر کو بے پناہ شہر ت ملی تھی ،اب اس کا سیزن ٹو شروع کیاجارہاہے ۔عائشہ عمر کا کہناتھا کہ میں ماڈلنگ اورفلموں میں مصروفیت کے باعث چھوٹی سکرین سے دور رہی اب ناظرین کودوبارہ ٹی وی پرنظر آؤں گی۔