Results 1 to 2 of 2

Thread: چاند تاروں سے جو منزل کا پتہ دیتا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam چاند تاروں سے جو منزل کا پتہ دیتا ہے

    چاند تاروں سے جو منزل کا پتہ دیتا ہے
    وہ ہی خورشید کی کرنوں سے ضیا دیتا ہے
    حال دل اس کے سوا کس کو سناؤں اپنا
    جو مرے عیب زمانے سے چھپا دیتا ہے
    میں اسے چھوڑ کے بندوں سے بھلا کیوں مانگوں
    وہ مجھے میری طلب سے بھی سوا دیتا ہے
    زلزلے اس کی حکومت کا بیاں ہیں لو گو
    ایک جھٹکے سے جو دنیا کو ہلا دیتا
    پیٹ سے مچھلی کے یونس کو نکالا جس نے
    وہ ہی یعقوب کو یوسف سے ملا دیتا ہے
    ذکر اولاد پیمبر میں فنا کر کے مجھے
    وہ مجھے عشق محمد کی جزا دیتا ہے
    اس کی قدرت کا بھلا کیسے ہو اندازہ ہمیں
    جو کہ صحرا میں بھی باغات کھلا دیتا ہے
    قرض مفلس کا ادا غیب سے کرتا ہے وہی
    وہ ہی محتاج کو سلطان بنا دیتا ہے
    لا مکاں ہے وہ نہیں رہنے کی حاجت اس کو
    قلب مومن میں مگر خود کو سما دیتا ہے
    قید سے وہ ہی اسیروں کو رہا کرتا ہے
    وہ ہی بے آس مریضوں کو شفا دیتا ہے
    چاہے تو چچا پیمبر کا بھی محروم رہے
    چاہے تو غیر کو زیشان بنا دیتا ہے
    میں اسی سے ہوں ہدایت کا طلبگار بلال
    جو خطا کار کو ابدال بنا دیتا ہے
    ----
    بلال رشید​
    2gvsho3 - چاند تاروں سے جو منزل کا پتہ دیتا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: چاند تاروں سے جو منزل کا پتہ دیتا ہے

    2gvsho3 - چاند تاروں سے جو منزل کا پتہ دیتا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •