ایک مشکل کشا ہے ربِ جہاں
سب کا حاجت روا ہے ربِ جہاں
تا ابد اپنے سارے بندوں کا
ایک ہی آسرا ہے ربِ جہاں
رکھ مجھے اپنے در سے وابستہ
تجھ سے یہ التجا ہے ربِ جہاں
اپنے لطف و کرم سے بندوں کی
ٹالتا ہر بلا ہے ربِ جہاں
ہر دعا اور ہر عبادت کا
تُو ہی تو مدعا ہے ربِ جہاں
تیری حمد و ثناء بیاں کر کے
میں نے پائی ضیاء ہے ربِ جہاں
اوج میرے سخن کو دنیا میں
حمد سے ہی ملا ہے ربِ جہاں
حمد کہنا بلالِ عاصی کا
تیری لطف و عطا ہے ربِ جہاں
-----
بلال رشید