مہک نور کا ماہ رمضا ن میں سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کا اعلان
اداکارہ مہک نو ر نے ماہ رمضان المبارک میں تھیٹر سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ۔
لاہور( این این آئی)اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اور ہمیں اس میں خوب نیکیاں سمیٹنی چاہئیں ۔ہم گیارہ مہینے کام کرتے ہیں اگر ایک ماہ ہم اس مہینے کی فضیلت سے بھرپور استفادہ کر لیں تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ میں رمضان المبارک میں کسی بھی سٹیج ڈرامے کا معاہدہ نہیں کروں گی اور عید الفطر پر پیش کئے جانیوالے سٹیج ڈراموں سے دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کروں گی۔