کڑاہی چکن مصالحہ
اجزاء:چکن750گرام،پیاز1-1/2پائو،دہی1-1/2پائو،جائفل جاوتری1/2چائے کا چمچ،تیز پتا ایک عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،تیل1/2کپ،کوئلہ ایک ٹکڑا،ہری مرچ چار عدد ترکیب:پیاز کو باریک کاٹ کر پتیلی میں دو گلاس پانی کے ساتھ پکنے رکھ دیں۔جب وہ گل جائے تو تیل اور ادرک لہسن ڈال دیں،ساتھ ہی تیز پتا،کالا زیرہ،ہلدی،نمک،پسا دھنیا،جائفل،جاوتری اور پسی لال مرچ ڈال دیں۔اس کے بعد چکن شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔اس کے بعد ایک کپ پانی ملا کر ڈھک کر پکنے دیں۔چکن گل جائے تو دہی ڈال کر مزید اچھی طرح بھون لیں۔آخر میں باریک کٹی ادرک،ہرا دھنیا،ہری مرچ اور پسا گرم مصالحہ شامل کر کے کوئلے کا دھواں دیں۔