Results 1 to 2 of 2

Thread: سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت

    سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت
    سارے ناموں میں اک نام سوہنا بہت اور ہمارا بہت

    اُس کی شاخوں پہ آ کر زمانوں کے موسم بسیرا کریں
    اک شجر، جس کے دامن کا سایہ بہت اور گھنیرا بہت

    ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں زمیں آسماں کی حدیں
    ایک آواز دیتی ہے پہرا بہت اور گھنیرا بہت

    جس دئیے کی توانائی ارض و سما کی حرارت بنی
    اُس دئیے کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت

    میری بینائی سے اور مرے ذہن سے محو ہوتا نہیں
    میں نے روئے محمدؐ کو سوچا بہت اور چاہا بہت

    میرے ہاتھوں سے اور میرے ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں
    میں نے اسمِ محمدؐ کو لکھا بہت اور چُوما بہت

    بے یقیں راستوں پر سفر کرنے والے مسافر سنو
    بے سہاروں کا ہے اک سہارا بہت، کملی والا بہت
    ٭٭٭
    2gvsho3 - سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت

    2gvsho3 - سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •