Results 1 to 2 of 2

Thread: ہم تیرا ہجر منانے کے لئے نکلے ہیں

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 ہم تیرا ہجر منانے کے لئے نکلے ہیں


    ہم تیرا ہجر منانے کے لئے نکلے ہیں
    شہر میں اگ لگانے کے لئے نکلے ہیں

    شہر کُوچوں میں کارِ حشر بپا کہ آج ہم
    اُس کے وعدوں کو بھُلانے کے لئے نکلے ہیں

    ہم سے جو روٹھ گیا ہے وہ بہت ہے معصوم
    ہم تو اوروں کو منانے کے لئے نکلے ہیں

    شہر میں شور ہے وہ یُوں کے گمان کے سفاری
    اپنے ہی اپ آنے کے لئے نکلے ہیں

    وہ جو تھے شہرِ تحیر ترے پُر فن معمار
    وہی پُر فن تجھے ڈھانے کے لئے نکلے ہیں

    رہگزر میں تیری قالین بچھانے والے
    خون کے فرش بچھانے کے لئے نکلے ہیں

    ہمیں کرنا ہے خداوند کی اِمداد سو ہم
    دین و کعبہ کو لڑانے کے لئے نکلے ہیں

    سرِ شب ایک نئی تمثیل بپا ہونی ہے
    اور ہم پردہ اُٹھانے کے لئے نکلے ہیں

    ہمیں سیراب نئی نسل کو کرنا ہے سو ہم
    خون میں اپنے نہانے کے لئے نکلے ہیں

    ہم کہیں کے بھی نہیں پر یہ ہے رُوداد اپنی
    ہم کہیں سے بھی نا جانے کے لئے نکلے ہیں


    2gvsho3 - ہم تیرا ہجر منانے کے لئے نکلے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ہم تیرا ہجر منانے کے لئے نکلے ہیں

    2gvsho3 - ہم تیرا ہجر منانے کے لئے نکلے ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •