Results 1 to 3 of 3

Thread: الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوالی ٹی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوالی ٹی

    الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوالی ٹیکہ گھڑی ایجاد
    488857 87996743 - الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوالی ٹی

    نیو یارک: (ویب ڈیسک) الرجی کے مریضوں کے لیے بڑی خبر آ گئی جس میں الرجی کے مریضوں کو ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنے والی ٹیکہ گھڑی ایجاد کر لی گئی۔ ماہرین کے مطابق اس ٹیکے کو تھری ڈی پرنٹر سے تیار ایک گھڑی نما آلے میں سمویا گیا ہے تاکہ وقت پڑنے پر فوری طور پر دوا کو جسم میں داخل کیا جاسکے۔
    رائس یونیورسٹی میں بائیو انجینیئرنگ کے طالبعلم خود مونگ پھلی کی الرجی کے شکار ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے وہ بھاری بھر کم سامان اٹھائے پھرتے ہیں جس میں انجیکشن اور اس کی خوراک موجود ہوتی ہے۔
    اگرچہ اس کے جواب میں ایپی پین بنائے گئے ہیں جو بہت مہنگے ہیں اور اسی کمی کو دیکھتے ہوئے جسٹن نے ایپی ویئر ڈیزائن کیا ہے۔ یہ گھڑی نما نظام تین تہوں پر مشتمل ہے جسے کلائی پر باندھ کر کہیں بھی گھوما جاسکتا ہے۔ اس طرح ہنگامی حالت میں الرجی کے مریض کو فوری طور پر مدد مل جاتی ہے۔
    گھڑی میں ٹیکہ اسپرنگ کے ذریعے کام کرتا ہےجو الرجی کی صورت میں جسم میں انجیکشن کے ذریعے خوراک شامل کردیتا ہے۔ ایپی ویئرکے ذریعے ایک وقت میں 0.3 ملی لیٹر ایپی نیفرائن دوا جسم کے اندر جاتی ہے جبکہ گھڑی کو مزید خوراک سے بھی بھراجاسکتا ہے۔
    یہ آلہ الرجی کی شدید کیفیت میں مبتلا ایسے لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں کسی بھی وقت انجیکشن کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ کھلنے پر ایپی ویئر روایتی پین کی طرح لمبا ہوجاتا ہے اور سیفٹی لیور دباتے ہی اسپرنگ نیچے جاتا ہے اور یوں سرنج ران میں پیوست ہوکر دوا خارج کرتی ہے۔
    ایپی ویئر میں لیور اور اسپرنگ کو الگ الگ رکھا گیا ہے اور اس طرح غلطی سے لیور دبنے پر بھی انجیکشن فعال نہیں ہوتا۔ اگلے مرحلے پر لیور بٹن کو ڈھانپنے والا ایک حفاظتی نظام بھی بنایا جارہا ہے۔
    2gvsho3 - الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوالی ٹی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوال

    2gvsho3 - الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوالی ٹی

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: الرجی مریضوں کیلئے خوشخبری، ہنگامی حالت میں دوا فراہم کرنیوال

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •