سری لنکا میں دھماکے: چشم کشا انکشافات، تانے بانے بھارت جا ملے
سری لنکا گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جاملے، ایسٹر حملوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم نے بھارت میں ٹریننگ لی۔
سری لنکا کے ٹاپ ملٹری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم نے کافی عرصہ بھارت میں گزارا، دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے لیڈر نے بھارت سے ٹریننگ لی۔ سری لنکا کے حکام کے مطابق حملوں میں ملوث دیگر نوجوان افراد نے بھی تامل ناڈو سے دہشت گردی کی تربیت لی۔
زہران ہاشم کے فیس بک فالورز سے بھی تفتیش جاری ہے جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ سری لنکا کے حکام کا کہنا ہے زہران ہاشم سری لنکا میں ہوٹل دھماکے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ بھارت میں ہونے والے کسی بھی دھماکے کا الزام پاکستان پر دھرنے والے بھارت نے چپ سادھ لی ہے۔
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو بھی ہے۔ بھارتی بحریہ کا یہ حاضر سروس کمانڈر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا رہا۔