Results 1 to 2 of 2

Thread: خوشگوار زندگی کے 5 گُر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel خوشگوار زندگی کے 5 گُر

    خوشگوار زندگی کے 5 گُر
    23246 54008098 - خوشگوار زندگی کے 5 گُر

    کلفورڈ لزارس
    اچھی زندگی گزارنے کے پانچ ’’دروازے‘‘ ہیں، اگر آپ کو انہیں کھولنے کا گُر معلوم ہو جائے تو کیسا رہے گا! بظاہر یہ بہت بڑا دعویٰ ہے تاہم سال ہا سال کے تجربات کا نچوڑ یہی ہے۔ وہ ہیں؛ اچھی سوچ، اچھا کھانا، اچھا تعلق، اچھی سرگرمی اور اچھی نیند۔ ان میں سے ہر ایک بہت بڑا موضوع ہے جس پر پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ تاہم ذیل میں انہیں مختصراً بیان کیا جا رہا ہے۔ اچھی سوچ اس امر کے شواہد بہت سے ہیں کہ ہماری سوچ کا ہماری نفسیاتی فلاح و بہبود پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ ظاہر ہے ہر ایک طبعاً رجائیت پسند نہیں ہوتا۔ نہ ہی ہر ایک عقلی نظریات اور مکمل ادراکی صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ بہرحال، اسی بات سے ابتدا کر لی جائے کہ خواب حقیقت نہیں ہوتے۔ جو ہم نے سوچا ضروری نہیں کہ وہ سچ ہو۔ پس ان خیالات کے بارے میں ہوشیار رہیں جو نقصان دہ اور غیرعقلی ہوں۔ مثال کے طور پر یہ خیال کہ جو بھی برا سلوک کرے اس سے اچھا سلوک کرنا ہے، یا ہر ایک کو مجھے پسند کرنا چاہیے۔ دوسری طرف مراقبہ کرنے اور دوسروں کے بارے میں غیرضروری رائے قائم کرنے سے گریز ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے اور مثبت رویے کو پروان چڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اپنے آپ کو معاف کرنے اور اپنی ذات کو تسلیم کرنے سے خود توقیری بڑھتی ہے، نیز موڈ بہتر ہوتا ہے۔ اچھا کھانا یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ فرد کی کھانے کی عادات اس کی مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ مصنف، صحافی، ایکٹیوسٹ اور ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل پولن نے بات کو اس جملے میں بہترین انداز میں سمو دیا ہے ’’خوراک کھائیں، البتہ زیادہ نہیں، اور زیادہ تر پودوں سے حاصل کردہ ہو۔‘‘ زیادہ تر سادہ خوراک استعمال کرنی چاہیے۔ ہر کھانے میں تین اجزا یعنی پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس شامل ہونے چاہئیں۔ کھانا باقاعدگی سے اور بروقت کھائیں اور کسی ایک وقت بھی اسے ترک نہ کریں، نیز زیادہ نہ کھائیں۔ شکر اور نمک سے گریز کریں۔ اچھا تعلق کم ہی لوگ اس خیال کی مخالفت کریں گے کہ انسان چاہتا ہے کہ اسے پسند کیا جائے اور وہ بھی کسیکو پسند کرے۔ یوں وہ خوش رہتا ہے اور اسے زندگی میں تسکین میسر آتی ہے۔ تاہم صرف محبت کافی نہیں۔ زندگی میں اطمینان کے لیے ہمیں ہمدردی، کھرے پن اور پُراعتماد ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمدردی وہ شے ہے جو خودپسند اور سماج دشمن افراد میں کم ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے ایسے افراد کو چاہنے والے موجود ہوں، لیکن یہ افراد اسی انداز میں ردِعمل دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔ ان میں کھرے پن اور ایمانداری کی کمی ہوتی ہے۔ ان میں تعلقات میں ساز باز کرنے کا رجحان ہوتا ہے۔ البتہ جذباتی طور پر پختہ لوگوں کے تعلقات میں تمام ضروری اجزا ملتے ہیں۔ محبت، ہمدردی، کھرا پن اور اعتماد یہ سب صحت مندانہ تعلقات کے لیے ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ مطمئن زندگی کے لیے حقیقی دوستی بہت اہم ہے۔ ورچوئل ’’دوست‘‘ نہیں بلکہ اصل دوست ہونے چاہئیں جن کے ساتھ آپ وقت بِتا سکیں اور مختلف سرگرمیوںکا لطف اٹھا سکیں۔ زیادہ تر لوگوں کے لیے کسی حد تک روحانیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھی سرگرمی جس طرح اچھے کھانے کے فوائد ہیں اسی طرح باقاعدہ ورزش کے۔ دراصل حالیہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا اثر جینز پر کچھ اس انداز سے ہوتا ہے کہ آپ زیادہ جوان رہتے ہیں۔ باقاعدہ ورزش کے علاوہ انسان کو من پسند کاموں کے علاوہ دوسرے کام بھی کرنے چاہئیں۔ جس طرح پٹھوں یا جوڑوں میں کھچاؤ لانے سے جسمانی لچک پیدا ہوتی ہے، اسی طرح اپنے افعال میں ’’کھچاؤ‘‘ سے ہمارے کردار اور ہماری نفسیات میں لچک آتی ہے۔ اس لیے مختلف اوقات میں کچھ ہٹ کر کرتے رہنا چاہیے اور جتنا ممکن ہو سرگرم رہنا چاہیے۔ اچھی نیند اس کا بنیادی طور پر مطلب ہے کہ ہمیں اچھی طرح نیند کرنی چاہیے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ نیند کی کمی کو بعدازاں پورا کرنا دشوار ہوتا ہے۔ تسلی بخش نیند ضروری ہے۔ نیند کے نظام الاوقات ہونے چاہئیں، کیفین والے مشروبات کثرت سے نہیں پینے چاہئیں، بیڈ روم کا درجہ حرارت مناسب ہونا چاہیے، وہاں اندھیرا اور خاموشی ہونی چاہیے۔ سونے سے کچھ دیر قبل کھانا مت کھائیں اور نہ ہی ورزش کریں۔ بستر میںجانے سے ایک گھنٹہ قبل ایسے کام کریں جو پُر سکون رکھیں۔ بلاشبہ، ہر ایک ان پانچوں پر ہمہ وقت عمل نہیں کر سکتا ۔ البتہ اس پر ہرممکن حد تک عمل کرنے سے خوشگوار زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ (ترجمہ: رضوان عطا) ٭…٭…٭

    2gvsho3 - خوشگوار زندگی کے 5 گُر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: خوشگوار زندگی کے 5 گُر

    2gvsho3 - خوشگوار زندگی کے 5 گُر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •