ٹومیٹو کورینڈ چکن
اجزاء:
چکن1/2کلو،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،پسے ٹماٹر ایک کپ،کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،اوریگانو1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ،لمبی کٹی پیاز دو عدد،چوپڈ لہسن د و چائے کے چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،ٹومیٹو پیسٹ 1-1/2کپ ترکیب:پہلے چکن پر لیموں کا رس،اوریگانو،زیتون کا تیل،ہرا دھنیا اور کالی مرچ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب تیل گرم کر کے اس میں لہسن فرائی کر لیں۔اس کے بعد پسے ٹماٹر،نمک،ٹومیٹو پیسٹ اور پسی لال مرچ ڈال کر اسے تیز آنچ پر بھونیں۔جب اچھی طر ح بھُن جائے تو چکن شامل کر کے دس منٹ پکائیں اور پیاز ڈال کر پانچ منٹ بعد چولہا بند کر دیں۔