نادرا عملہ کی کارستانی، لاکھوں جعلی شناختی کارڈ جاری کرنیکا انکشاف
حساس ادارے کی رپورٹ پر نادرا حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 120 ملازمیں کو برطرف کر دیا۔ عملے نےغیر قانونی پروسیسنگ سے 1 لاکھ 55 ہزار شناختی کارڈز جاری کیے.
حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے 603 غیر ملکیوں کو بھی قومی شناختی کارڈز جاری کیے گئے۔ ساڑھے 3 لاکھ سے زائد شناختی کارڈز کو مشکوک قرار دے کر بلاک کیا جبکہ ایک لاکھ پچپن ہزار قومی شناختی کارڈز کو بھی جعلی قرار دیدیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے 27 اضلاع میں 46 ہزار 907 جعلی شناختی کارڈ بنے۔ خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع سے 37 ہزار 618 جعلی کارڈ ضبط کیے گئے۔
پنجاب کے 36 اضلاع میں 35 ہزار 63 اور بلوچستان کے 31 اضلاع میں 23 ہزار 519 شناختی کارڈز جعلی نکلے۔ اسلام آباد کے 3 ہزار 603، جبکہ 13 قبائلی اضلاع میں 5 ہزار 866 شناختی کارڈز ضبط کئے گئے۔آزاد جموں وکشمیر کے 10 اضلاع میں 1 ہزار 427، گلگت بلتستان کے 6 اضلاع میں 76 شناختی کارڈز غیر قانونی نکلے۔ رپورٹ کے مطابق صرف کراچی کے 5 اضلاع میں مجموعی طور پر ساڑھے 40 ہزار جعلی شناختی کارڈز نکلے۔