صدائے ارض و سما لا الا الہ ھو
ہے نور حق کی ضیا لا الا الہ ھو
جو حرف کن سے بنایا ہے بزم ہستی کو
وہی ہے سب کا خدا لا الہ الاھو
ازل سے عشق و محبت کے تاجداروں کا
ہے ورد صبح و مسا لا الہ الا ھو
یزیدیت کی طلب اقتدار و شہرت ہے
حسینیت کی نوا لا الہ الا ھو
ہوا وہ آتش دوزخ سے بالیقیں آزاد
وہ جس نے دل سے کہا لا الا الا ھو
ہر ایک ذکر سے افضل ہے اس کا ورد بلال
ہے قول شاہ ہدی لا الہ الاھو
بلال کیسے بھلا دوں میں اس کی عظمت کو
ہے میرے دل پہ لکھا لا الا الا ھو
-----
بلال رشید
Nice Sharing
(-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)
پسند اور رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
:-)
(-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)