ہے طیبہ میں اپنا قیام اس کی خاطر
نبی پر درود و سلام اس کی خاطر
اسی کے لیے عشق آل نبی ہے
ہوں اصحاب کا میں غلام اس کی خاطر
ہے نفرت بھی اس کے لیے ہی کسی سے
کروں سب کا میں احترام اس کی خاطر
کروں اور کیا اس سے بڑھ کر بیاں میں
کہ ہوں مصطفیٰ کا غلام اس کی خاطر
سلام و مناقب ہوں نعتیں کہ نوحے
میں لکھتا ہوں ہر اک کلام اس کی خاطر
بھلا اس مجاہد کا ہو روز محشر
جو دے ظالموں کو لگام اس کی خاطر
ملایک کا اس کے لیے ہی ادب ہے
ہے نبیوں کا دل میں مقام اس کی خاطر
بلال ان پہ اللہ کی رحمت ہو ہر دم
جو دیں مجھ کو بھی احترام اس کی خاطر
----
بلال رشید
Nice Sharing
(-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)
پسند اور رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
:-)
(-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)