میرا روزے داروں کیلئے دستر خوان سجائیں گی
فلمسٹار میرا رمضان المبارک کے دوران افطاری کیلئے دستر خوان کا اہتمام کریں گی ۔

لاہور (این این آئی) بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا نے رمضان المبارک کے دوران روزے داروں کیلئے دستر خوان سجانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اداکارہ کراچی اورلاہور کے ساتھ ہارون آباد میں روزے داروں کیلئے دستر خوان کا اہتمام کریں گی ۔