منورظریف کی 43ویں برسی منائی گئی شہنشاہ ظرافت منورظریف کی 43ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ لاہور(کلچرل رپورٹر ) اس موقع پر مختلف ٹی وی چینلز اور ریڈیوسے خصوصی پروگرامز نشر کئے گئے ۔منور ظریف نے اپنے 15سالہ کیرئیر میں 321فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اداکارہ نغمہ کا کہناتھاکہ مرحوم کا فن بلندی پر نظر آتا ہے ۔ اداکار مصطفی قریشی کا کہنا تھاکہ برجستہ مکالمے بول کرسب کو قہقہے لگانے پر مجبور کردینا منورظریف کا خاصہ تھا۔ ہدایتکار نسیم حیدر کاکہنا تھا کہ منورظریف کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔