فلم "ہیر مان جا" کا ٹیزر یلیز
پاکستانی فلموں کی شاندار جوڑی حریم فاروق اور علی رحمن خان اک بار پھر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونے جارہی ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستانی فلموں کی شاندار جوڑی حریم فاروق اور علی رحمن خان اک بار پھر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونے جارہی ہے ، آئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کی نئی فلم "ہیر مان جا" کا ٹیزر یلیز کردیا گیا ، فلم عید الاضحی پر دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔’’ہیر مان جا ‘‘فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دیں ہیں، جبکہ فلم کی کہانی انڈسٹری میں نئے قدم رکھنے والے اویس کورائی بلوچ نے تحریر کی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں زارا علی ،علی کاظمی، آمنہ شیخ، سمیع خان، سلیم معراج، احمد علی اکر، فیضان شیخ، شمائل ناصر اور عابد علی شامل ہیں ۔