Results 1 to 2 of 2

Thread: ترا مثل ہے نہ سایہ ، تجھے حمد ہے خدایا​

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam ترا مثل ہے نہ سایہ ، تجھے حمد ہے خدایا​





    ترا مثل ہے نہ سایہ ، تجھے حمد ہے خدایا​
    "تجھے لا شریک پایا ، تجھے حمد خدایا

    یہ رضا سے نغمہ پایا ، تجھے حمد ہے خدایا
    "تجھے حمد ہے خدایا ، تجھے حمد ہے خدایا"

    مرے قلب و جسم و جاں میں ، مرے ہر یقیں گماں میں
    تو نفس نفس سمایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    تری رحمتوں نے کھولا ، در حمد مجھ پہ مولا
    ترا ذکر تجھ سے پایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    تو عیاں میں ہر نہاں میں ، تو مکاں میں لامکاں میں
    تجھے کس گلی نہ پایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    یہ جو روز اولیں سے ترے در پہ ہے جھکا یا
    ابھی سر کہاں اٹھایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    ہے ترے نبی کا فیضاں ، ترا ذکر ہے جو ارزاں
    یہ شعور حمد پایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    تو سکوت و صوت و غل میں ، تو ہی موج بوئے گل میں
    تو کہاں نہیں سمایا ، تجھے حمد خدایا

    تو شکستگاں کا مرجع ، تو ہی ماندگاں کا ماویٰ
    تو ہی بے کسوں کا مایہ ، تجھے حمد خدایا

    تری عظمتوں پہ حیراں ، تری رحمتوں پہ قرباں
    مجھے تو نے ہی نبھایا ، تجھے حمد خدایا

    یہ سخن کا سارا جوہر ، یہ شعورِ فن کا گوہر
    ترے ذکر میں لٹایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    مرے دل میں یہ جو نم ہے ، ترے لطف سے بہم ہے
    یمِ شکر دل بنایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    مرا دل ہوا مدینہ ، دیا نعت کا خزینہ
    مجھے نعت گو بنایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    غمِ مصطفےٰ سلامت ، ہے یہی مری کرامت
    مجھے اس نے جگمگایا ، تجھے حمد ہے خدایا

    جو عدیمِ بے نوا ہے ، یہ بھی عشق کا دیا ہے؟
    اسے کس نے ہے جلایا ؟ تجھے حمد ہے خدایا
    ----
    عباس عدیم قریشی​


    2gvsho3 - ترا مثل ہے نہ سایہ ، تجھے حمد ہے خدایا​

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ترا مثل ہے نہ سایہ ، تجھے حمد ہے خدایا​

    2gvsho3 - ترا مثل ہے نہ سایہ ، تجھے حمد ہے خدایا​

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •