Results 1 to 2 of 2

Thread: پٹرول مہنگا،فنکاربرادری بھڑک اٹھی ،حکومت پر شدید تنقید

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    glass پٹرول مہنگا،فنکاربرادری بھڑک اٹھی ،حکومت پر شدید تنقید

    پٹرول مہنگا،فنکاربرادری بھڑک اٹھی ،حکومت پر شدید تنقید
    1431680 55521228 - پٹرول مہنگا،فنکاربرادری بھڑک اٹھی ،حکومت پر شدید تنقید

    مہنگائی بڑھے گی:غلام محی الدین ،حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا:وسیم عباس وزیراعظم عمران خان غربت نہیں غریبوں کو ختم کررہے ہیں:حمیراارشد،ثنا فخر

    لاہور(کلچرل رپورٹر)پٹرول مہنگا ہونے پر فنکار برادری بھی بھڑک اٹھی اور شدید دعمل کااظہار کیا ہے ۔سینئر اداکار غلام محی الدین کاکہنا ہے کہ اگر پٹرول مہنگا ہوتو تمام اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں،پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف حکومت پر دباؤڈالتاہے ،یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ،حکومت کو چاہئے کہ وہ جون میں آنے والے بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کرے ۔وسیم عباس کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ اس وقت کیا گیا ہے جب رمضان المبارک کی آمدآمد ہے جس سے ناجائز منافع خوروں کورمضان المبارک میں مزید مہنگائی کرنے کا موقع مل جائیگا ،عمران خان کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ،لوگ بھوکے مر نے لگے ،مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشانی کا شکار ہے ۔گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں غربت کا خاتمہ کروں گالیکن وہ غریبوں کوختم کر رہے بلکہ جو غریب نہیں ہیں انہیں بھی غریب کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرے ،اس وقت ہرشہری پریشانی کا شکار ہے ۔اداکارہ ثنافخر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہرچیز مہنگی ہو جائیگی ،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام سے کئے وعدے پورے کرے اور مہنگائی پر کنٹرول کرے ۔
    2gvsho3 - پٹرول مہنگا،فنکاربرادری بھڑک اٹھی ،حکومت پر شدید تنقید

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: پٹرول مہنگا،فنکاربرادری بھڑک اٹھی ،حکومت پر شدید تنقید

    2gvsho3 - پٹرول مہنگا،فنکاربرادری بھڑک اٹھی ،حکومت پر شدید تنقید

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •