ہو کرم کی مجھ پہ چھایا ، تجھے حمد ہے خدایا
میں ہوں خالی جھولی لایا تجھے حمد ہے خدایا
ہوں گناہگار لیکن ، مرے سر پہ مصطفیٰ کی
ہے شفاعتوں کا سایہ تجھے حمد ہے خدایا
یہ نظام سب جہاں کے ترے حکم سے رواں ہیں
ترا نظم ہے بنایا ، تجھے حمد ہے خدایا
مجھے امتی بنایا ، شہہِ انبیاء کا تو نے
جسے عرش پر بلایا تجھے حمد ہے خدایا
یہ جو حمد کہہ رہا ہوں یہ تری عطا ہے مجھ پر
مجھے حمد گو بنایا ، تجھے حمد ہے خدایا
ترا بندہ ہے یہ عامر ، سرِ بزمِ حمد حاضر
اسے تو نے سجھایا ، تجھے حمد ہے خدایا
---
عامر بیگ