ترا وصف لب پہ آیا تجھے حمد ہے خدایا
میرے آقا نے سکھایا تجھے حمد ہے خدایا
تو ہے میرا سب کا خالق سبھی یک زبان بولیں
تجھے حمد ہے خدایا تجھے حمد ہے خدا
ترا نام ورد لب ہو ترا ذکر روز و شب ہو
جو ہے مانگ کر یہ پایا، تجھے حمد ہے خدایا
مجھے بار غم نے جب بھی، کسی جا پہ آکے گھیرا
تو مری مدد کو آیا تجھے حمد ہے خدایا
تری رحمتوں کی بارش میں نہا رہا ہے فارح
نہ کہیں پہ کم ہے پایا تجھے حمد ہے خدایا
از
غلام ربانی فارح مظفرپوری