ہنی شہزادی رمضان المبارک میں سٹیج ڈرامے میں پرفارم نہیں کریں گی
معروف اداکارہ ہنی شہزادی رمضان المبارک میں سٹیج ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔
لاہور(کلچرل رپورٹر ) ہنی شہزادی نے بتایاکہ وہ الفلاح تھیٹر میں آج آخری شو پیش کریں گی اور کل سے وہ ایک ماہ کے لئے سٹیج ڈراموں سے کنارہ کش ہوجائیں گی۔ان کا کہناتھاکہ رمضان المبارک کا پورا مہینہ عبادت میں گزاریں گی اورعیدالفطر کے روزنئے ڈرامے میں کام کریں گی ۔