صنم بلوچ کا رمضان نشریات میں کام نہ کرنے کا اعلان
صرف مارننگ شو کرنے کے بعدآرام کرنے کو ترجیح دوں گی :اداکارہ ومیزبان
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال رمضان المبارک میں کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات کا حصہ نہیں بنیں گی۔صنم بلوچ کے مطابق وہ اس بار رمضان المبارک میں کوئی شو نہیں کر رہیں۔اس سے قبل صنم بلوچ مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات میں سحر و افطار کے پروگرام کر چکی ہیں، علاوہ ازیں وہ مارننگ شوز کرتی رہی ہیں۔صنم بلوچ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ رواں برس رمضان نشریات کے دوران کوئی شو نہیں کر رہیں اورصرف مارننگ شو کرنے کے بعدسارادن آرام کرنے کو ترجیح دوں گی ۔