فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



D55si Lp WAAA y2y - امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام

امريکی وزارت خارجہ کی جانب سے ميں ملک کے اندر اور بیرون ملک مسلمان کميونٹيز کے ليے بابرکت رمضان کی تمنا کرتا ہوں۔

بہت سے مسلمانوں کے ليے يہ مہينہ ايک ايسا موقع ہوتا ہے جب روحانی بيداری، شفقت اور استقامت، پسے ہوۓ طبقے کے ليے رحمدلی اور متنوع کميونٹيز کے مابين ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ امريکہ ميں کئ مساجد اور گھروں ميں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور ہمسائيوں کو مدعو کيا جاتا ہے تا کہ برابری، خيرات اور سخاوت کی مشترکہ امريکی قدروں کی بنياد پر ہم آہنگی قائم کی جاۓ۔

گزشتہ ماہ تينوں ابراہيمی مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملے کيے گۓ اور اور دنيا بھر ميں اپنی مذہبی رسومات کی آزادانہ ادائيگی کے حوالے سے شديد چيلنجز درپيش ہيں۔ شہری اور حکومتيں ان حملہ آوروں کو محرک فراہم کرنے والی نفرت پر قابو پانے کے ليے مل جل کر کام کر سکتی ہيں تا کہ سب کے ليے مذہبی آزادی کا حصول ممکن ہو سکے۔ رمضان تمام مذاہب اور پس منظر کے افراد کے ليے مشترکہ ہمدردی، احترام اور ايک دوسرے کے ليے تعاون کی اہميت کے حوالے سے ياد دہانی کا موجب بنتا ہے۔ روزانہ افطار کے موقع پر کھانے ميں شراکت کے عمل سے رمضان معاشرے ميں باہمی تعلقات کی تجديد کرتا ہے اور اجتماعی سطح پر ايک دوسرے کی مدد کرنے کی اہميت کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی جذبے سے ہم مذہب سے قطع نظر ايک دوسرے کے ليے باہمی ذمہ داريوں پر غور کرتے ہيں اور اپنے اندر بہتری کے ليے سعی کرتے ہيں۔

دنيا بھر ميں ہمارے کئ سفارت خانے اور قونصل خانے افطاری کا اہتمام کرتے ہيں جس سے ہماری سفارت کاری کی کليدی قوت کا اظہار ہوتا ہے اور مذہبی آزادی، مذہبی اقليتی گروہوں کی شموليت کے ساتھ ان کے ليے احترام اور امن کے ليے شراکت داريوں کے ضمن ميں ہمارے ارادے کو مضبوط کرتا ہے۔

رمضان کے مقدس مہينے کے آغاز پر، ميری جانب سے تمام مسلمانوں کے ليے پرمسرت رمضان کريم

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/