فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر 2019 کے موقع پر صدر ٹرمپ کا خطاب سٹیٹ ڈائننگ روم
رمضان یہاں امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے۔ عبادت کے اس مہینے میں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور خدا سے اپنی وابستگی مضبوط بنانے کے لیے عبادت اور روحانی زندگی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
رمضان خیرات، دوسروں کی مدد اور ہمارے ساتھی شہریوں کی خدمت کرنے کا وقت ہے۔ رمضان ایک نہایت خاص وقت ہوتا ہے۔ یہ خاندانوں، ہمسایوں اور معاشرتی ارکان کی حیثیت سے ایک دوسرے سے قریب آنے کا موقع ہے۔ رمضان وہ وقت ہے جب لوگ امید، رواداری اور امن کی جستجو میں باہم متحد ہوتے ہیں۔
اسی جذبے کے تحت آج ہم افطار کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ یہ رمضان کا روایتی کھانا ہے جس سے روزہ کھولا جاتا ہے۔
آج شام ہمارے دل ان مذہبی پیروکاروں کے ساتھ بھی ہیں جنہوں نے حالیہ ہفتوں
میں بہت سی آزمائشیں اور تکالیف جھیلیں۔ یہ بہت سخت وقت تھا۔ ہمارے دل ان مسلمانوں کے لیے غم کے جذبات سے بھرے ہیں جو نیوزی لینڈ میں اپنی مساجد میں مارے گئے۔ اسی طرح سری لنکا، کیلیفورنیا اور پٹس برگ میں قتل ہونے والے عیسائیوں، یہودیوں اور خدا کے دیگر بندوں لیے بھی ہمارے یہی جذبات ہیں۔
ان کی متبرک یاد میں ہم دہشت گردی اور مذہبی بنیاد پر مظالم جیسی برائیوں کو شکست دینے کا عہد کرتے ہیں تاکہ تمام لوگ خوف کے بغیر عبادت کر سکیں، خطرے کے بغیر دعا مانگ سکیں اور اس عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکیں جو ان کے دل کی آواز ہے۔
ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ امریکہ اس اعتقاد پر قائم کردہ جگہ ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ تحفظ اور آزادی کے ماحول میں اکٹھے زندگی گزار سکتے ہیں۔
اس شام جب ہم اکٹھے کھانے کی تیاری کر رہے ہیں تو آئیے ہم آہنگی اور امن کے مستقبل کے لیے دعا کریں۔ آئیے خدا سے التجا کریں کہ وہ ہم پر اپنی رحمت و برکت ہمیشہ نچھاور کرتا رہے۔ آئیے اپنے بچوں اور دنیا کے تمام لوگوں کے لیے امید اور خیرسگالی سے معمور مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کریں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://www.instagram.com/doturdu/
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/