Results 1 to 2 of 2

Thread: ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے

    ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے
    زمانہ ہم جسے کہتے ہیں نام تیرا ہے

    درائے اول و آخر ہے تو مرے مولٰی
    نہ ابتدا نہ کوئی اختتام تیرا ہے

    تری ثنا میں ہے مصروف بےزبانی بھی
    سکوتِ وقت کے لب پہ کلام تیرا ہے

    شعور نے سفرِ لاشعور کر دیکھا
    تمام لفظ ہیں اسکے ’دوام‘ تیرا ہے

    تمام عمر کٹے اِک طویل سجدے میں
    اِس اختصار کی بخشش بھی کام تیرا ہے

    بہت قریب ہے فطرت سے روحِ انسانی
    ہر اِک نظام سے بڑھ کر نظام تیرا ہے

    وہ خود کو جان گیا جس نے تجھ کو پہچانا
    وہ محترم ہے جسے احترام تیراہے

    ہر ایک سانس سے آواز آرہی ہے تری
    مرا دھڑکتا ہُوا دل، پیام تیرا ہے

    کہاں بیانِ مُظؔفّر کہاں بڑائی تری
    جو تھا جو اب ہے جو ہوگا، تمام تیرا ہے​
    2gvsho3 - ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے

    2gvsho3 - ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •