Results 1 to 2 of 2

Thread: ورلڈ کپ:ڈائریکٹر اکیڈمیز نے محمد عامر کو اہم قرار دے دیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic ورلڈ کپ:ڈائریکٹر اکیڈمیز نے محمد عامر کو اہم قرار دے دیا

    ورلڈ کپ:ڈائریکٹر اکیڈمیز نے محمد عامر کو اہم قرار دے دیا
    1435812 77160818 - ورلڈ کپ:ڈائریکٹر اکیڈمیز نے محمد عامر کو اہم قرار دے دیا

    انگلینڈ کیخلاف سیریز میں فارم بحال کریں،شاداب خان بھی میگا ایونٹ کھیلیں گے ،مدثرنذر

    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے فاسٹ بالر محمد عامر کو ورلڈ کپ کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی فارم بحال کرلیں تو ان کیلئے عالمی کپ اسکواڈ میں شامل کرنا مشکل نہیں ہوگا جبکہ شاداب خان بھی میگا ایونٹ میں کھیلیں گے ۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم 23 مئی تک پاکستان سمیت ایونٹ کی شریک ٹیمیں آئی سی سی کی جانب سے منظوری کے بغیر اپنے اسکواڈز میں ردو بدل کر سکتی ہیں۔بائیں ہاتھ کے پاکستانی پیسر محمد عامر اور آصف علی انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 17رکنی اسکواڈ میں دو اضافی پلیئرز کی حیثیت سے شامل ہیں جن کی عالمی کپ میں رسائی ان کی حالیہ کارکردگی سے مشروط ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذرکا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں محمد عامر کو ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں ہونا چاہئے جس کیلئے انہیں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وکٹیں لے کر فارم میں آنا پڑے گا اور اگرچہ انہیں سخت محنت درکار ہے لیکن چونکہ وہ کافی تجربہ کار ہیں اس وجہ سے ان کی عالمی کپ میں موجودگی بہت زیادہ ضروری ہے۔ماضی کے بہترین اوپننگ بیٹسمین مدثر نذر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم 1982ء سے اب تک انگلش سرزمین پر عمدگی سے پرفارم کرتی آ رہی ہے اور حالانکہ اس نے دو سال پہلے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا آغاز نہیں کیا تھا لیکن بعد میں اسے ٹائٹل کامیابی ملی جس میں محمد عامر کا بھی اہم کردار تھا۔انہوں نے لیگ اسپنر شاداب خان سے متعلق بھی امید ظاہر کی کہ وہ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے کیونکہ اکیڈمی میں سب ہی ان کی صحت کی بحالی کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔
    2gvsho3 - ورلڈ کپ:ڈائریکٹر اکیڈمیز نے محمد عامر کو اہم قرار دے دیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ورلڈ کپ:ڈائریکٹر اکیڈمیز نے محمد عامر کو اہم قرار دے دیا

    2gvsho3 - ورلڈ کپ:ڈائریکٹر اکیڈمیز نے محمد عامر کو اہم قرار دے دیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •