Results 1 to 2 of 2

Thread: دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا
    491086 66176067 - دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا

    لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا دیا۔ اوپنر فخر زمان کی سنچری، بابر اعظم، آصف علی کی شاندار نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ برق رفتار اننگز کھیلنے پر جوز بٹلر مرد میدان قرار پائے۔

    پاکستان کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کارگر ثابت نہ ہو سکا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی گگلی چلی نہ اسپن، دوسری طرف فاسٹ باؤلرز بھی بے بس نظر آئے۔ انگلش بیٹسمینوں نے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔
    تفصیلات کے مطابق پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں 373 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ وکٹ کیپر جوز بٹلر نے 55 گیندوں پر 110 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور گرائونڈ کے چاروں طرف شاندار شارٹ کھیلے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

    انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اوپنر جیسن روئے نے بھی 87 رنز کی باری کھیلی جبکہ جونی بریسٹو بھی نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہے۔
    انگلینڈ نے 50 اوورز میں 373 رنز بنائے۔ حسن علی کو 10 اوورز میں 81 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی اور صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ یاسر شاہ اور شاہین آفریدی نے بھی ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
    ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بھی جارحانہ عزائم دکھائے۔ اوپنر امام الحق اور فخر زمان نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ امام الحق 35 سکور بنا کر معین علی کو کیچ دے بیٹھے۔
    دوسری وکٹ کے لیے فخر زمان اور بابر اعظم نے شاندار شراکت بنائی تاہم ون ڈائون بیٹسمین 51 سکور پر عادل رشید کا نشانہ بن گئے۔ اوپنر فخر زمان نے 106 گیندوں پر 138 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی 51 رنز بنا کر ڈیوڈ ویلی کو وکٹ دے بیٹھے۔ کپتان سرفراز 41 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے پلنکٹ اور ویلی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔
    2gvsho3 - دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا

    2gvsho3 - دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •