مانڈے
اجزاء: میدہ250گرام،نمک1/2چائے کا چمچ،پانی حسب ضرورت،تیل1/2کپ ترکیب: ایک پیالے میں250گرام میدہ،1/2چائے کا چمچ نمک اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔اب اسے تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں،پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور ہر پیڑے کو بیل کر تیل لگا دیں۔اس طرح چار پیڑوں کی تہہ لگائیں اور ایک ساتھ سینک لیں۔تیار ہو جانے پر مانڈوں کو کپڑے میں لپیٹ کر سرو کریں۔