ورلڈ کپ سے پہلے اچھی خبر، گگلی ماسٹر شاداب خان فٹ ہوگئے
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ شاداب خان کی رپورٹس اچھی ہیں، امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ انگلینڈ سے سیریز کے بعد ہی سکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ سے پہلے اچھی خبر، گگلی ماسٹر شاداب خان فٹ ہو گئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے شاداب خان کے جلد فٹ ہونے کی خوشخبری سنا دی جبکہ محمد حفیظ بھی جلد ایکشن میں ہوں گے۔
انضمام الحق نے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی فائٹ بیک کو نیک شگون قرار دیا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی تین میچ باقی ہیں، انگلینڈ سے سیریز کے بعد ہی ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔