آلو کے تکونی سموسے
اجزاء: میدہ250گرام،گرم گھی1/4کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،اجوائن 1/4چائے کا چمچ،پانی(ڈو بنانے کے لیے)حسب ضرورت،(فلنگ کے اجزاء)اُبلے اور کچلے ہوئے آلو 250 گرام، کھٹائی پائوڈر1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،باریک کٹی ہری مرچ دو عدد ترکیب: ایک پیا لے میں1/4کپ گرم گھی ڈالیں۔اب اس میں250گرا م میدے کو1/2چائے کا چمچ نمک اور1/4چائے کا چمچ اجوائن کے ساتھ شامل کر کے حسب ضرورت پانی ڈال دیں،پھر اچھی طرح گوندھ کر سخت ڈو بنا لیں۔اب اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنائیں اور اوول شیپ میں رول کر لیں۔ اس کے بعد انہیں درمیان میں سے آدھا کاٹ کر ایک حصے پر پانی لگائیں۔اب انہیں کون کی شکل دے کر ان میں فلنگ بھریں اور ایک طرف سے دبا کر دوسری طرف سے فولڈ کر کے سموسے بنا لیں،پھر انہیں فرائی کریں یہاں تک کہ گولڈن ہو جائیں۔فلنگ کے لیے ایک پیالیں میں250گرام اُبلے اور کچلے ہوئے آلو،1/2چائے کا چمچ کھٹائی پائوڈر،1/2چائے کا چمچ نمک،1/2چائے کا چمچ کُٹی لال مرچ، ایک کھانے کاچمچکٹا ہرا دھنیا اور دو عدد باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔
nice sharing its amazing one keep sharing really appreciated its awesome