بی نٹ بٹر پارفے

اجزاء: کریم1-1/2کپ،چینی دو کھانے کے چمچ،سادہ پی نٹ 1/4کپ،ونیلا یا چاکلیٹ پڈنگ دو کپ،پی نٹ کوکیز چھ عدد ترکیب: ایک پیالے میں ایک کپ کریم اور چینی اچھی طرح پھینٹیں۔الگ پیالے میں پی نٹ بٹر اور باقی کریم پھینٹ لیں۔اب اس میں پھینٹی ہوئی کریم سپیٹلا کی مدد سے ملائیں۔سرونگ گلاس میں ونیلا یا چاکلیٹ پڈنگ اور کریم والے آمیزے کی تہیں لگائیں اور ڈھک کر فریج میں خوب ٹھنڈا کریں۔سرو کرنے سے پہلے پارفے،پی نٹ کوکیز کے چورے سے گارنش کر لیں۔