مزیدار سندھی بریانی
5cdd0e8ad9138 - مزیدار سندھی بریانی

روزہ کھولنے کے لئے افطار میں سموسے، پکوڑے، چھولے، دہی بڑے وغیرہ تو پیش کریں ہی کیوں کہ ان کے بغیر افطاری مکمل نہیں، البتہ کھانے میں صرف ایک ڈش سندھی بریانی بنالیں جو باقی ہر ڈش پر بھاری ثابت ہوگی۔

بریانی ویسے بھی دعوتوں میں بننے والا پکوان ہے، تو اپنے گھر رمضان میں عام بریانی کے بجائے سندھی بریانی بناکر لوگوں کا دل جیت لیں۔

سندھی بریانی Ú©Ùˆ تیار کرنا تھوڑا Ù…Ø+نت طلب ضرور ہے، مگر اتنا مشکل بھی نہیں کہ اسے گھر پر تیار نہ کیا جاسکے، اس Ú©ÛŒ آسان ترکیب یہاں جانیئے:
اجزاء

چاول باسمتی اعلیٰ کوالٹی 500 گرام

مرغی یا گوشت 500 گرام چھوٹی بوٹیاں

آلو 300 گرام کاٹ لیں

ٹماٹر 250 گرام کاٹ لیں

پیاز 2 عدد کاٹ کاٹ لیں

آلو بخارے 150 گرام

دہی 150 گرام

کوکنگ آئل 2 کپ

بریانی ایسنس Ø+سب ضرورت

سرخ مرچ پاؤڈر Ø+سب ضرورت

نمک Ø+سب ضرورت

ہری مرچ 6 عدد

پودینہ اور دھنیا ایک ایک گٹھی

لہسن اور ادرک پاؤڈر ایک ایک چائے کا چمچ

مکس ثابت گرم مصالØ+ہ 75 گرام کوٹ لیں

زردے کا رنگ Ø+سب ضرورت
ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں آدھے تیل کے ساتھ پیاز تلیں،اور انہیں دہی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔

ایک علیØ+دہ برتن میں باقی تیل میں لہسن، ادرک اور گرم مصالØ+ہ بھن لیں، جب یہ بھن جائیں تو ان میں آلو ڈال لیں۔

مصالØ+ہ اور آلو Ú¯Ù„ جائیں تو اس میں گوشت ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر بھن لیں، آخر میں ٹماٹر، پیاز، نمک، دھنیا پودینہ،دہی، آلو بخارہ اور دیگر چیزیں بھی ڈال دیں۔

الگ برتن میں چاول بوائل کریں۔

ایک بڑے برتن میں پہلے قورمہ پھر اس کے اوپر چاول ڈالیں، سب سے اوپر بریانی ایسنس اور زردے کا رنگ ڈال کر تھوڑے پانی کے ساتھ دم کرلیں۔

چند منٹ بعد اتارکر پلیٹوں میں نکال لیں۔

چاہیں تو رائتہ تیار کرکے اس سے نوش فرمائیں، چاہیں تو سلاد کے ساتھ کھائیں۔