بڑے لوگ بڑی باتیں
جہاں لوگ ڈاکٹر کو زیادہ محترم مانیں وہ بیمار ذہنیت کے ہیں۔جہاں لوگ پہلوانوں کو زیادہ محترم مانیں وہ شدت پسند ہیں،اورجہاں کے لوگ سب سے زیادہ استاد کو محترم مانیں وہی حقیقی تہذیب یافتہ ہیں(افلاطون)
جن لوگوں نے مشکلات کا بیان لوگوں کے سامنے کیا دراصل انہوں نے اپنی مشکلات میں اضافہ کیا۔(واصف علی واصف) صرف دوچیزیں ایسی ہیں جن کی وسعت کاکوئی اندازہ نہیں۔۔۔ایک کائنات اوردوسری انسان کی حماقت۔ (آئن سٹائن)
وہ سانپ جو اپنی قینچلی بدلنے سے قاصر ہو مرجاتاہے ۔ اسی طرح وہ دماغ جن کو اپنی رائے بدلنے سے روک دیاگیا ہو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔(فریڈرک نطثے)
پنجرے میں پیداہونے والے پرندوں کو لگتاہے کہ اُڑنا ایک بیماری ہے(ایلی جوڈاروجوڈوروسکی)