-
کابل میں امریکی این جی او پر حملے کی مذمت
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
کابل میں امریکی این جی او پر حملے کی مذمت
وزیر خارجہ پومپئو کا بیان
امریکہ کابل میں غیرمنافعی تنظیم اور یوایس ایڈ کی عملدرآمدی شراکت دار ”کاؤنٹرپارٹ انٹرنیشنل” کے خلاف طالبان کے حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی یہ تنظیم ایسے پروگرام چلاتی ہے جن سے امن کے لیے بات چیت کی حوصلہ افزائی، نوجوانوں کی شرکت میں اضافے اور خواتین کے لیے مواقع بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے افغان اور غیرملکی عملے نے افغان عوام کی خدمت اور اپنے ملک کے پرامن و جامع مستقبل کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ اس متشدد حملے میں دوسروں کی خدمات، تعلیم اور جامعیت جیسی اعلیٰ اقدار کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی ”کاؤنٹرپارٹ” جیسی تنظیمیں اعانت کرتی ہیں۔ ہم افغانستان کی بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے حملے کا جواب دیا اور جانیں بچانے کے لیے فوری کارروائی کی۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی فوری صحت یابی کے خواہش مند ہیں اور ایک مرتبہ پھر طالبان سے کہتے ہیں کہ وہ شہریوں پر دانستہ حملے روک دیں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://www.instagram.com/doturdu/
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules