سپیشل پکوڑے
اجزاء:بیسن ایک پائو،پالک آدھی گڈی صاف کر کے باریک کٹی ہوئی،پیاز ایک بڑے سائز کی چاپ کی ہوئی،ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا باریک چاپ کیا ہوا،ہلدی آدھا چائے کا چمچ،سرخ مرچ حسب ذائقہ،بیکنگ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد درمیانے سائز کی باریک کاٹ لیں،ثابت دھنیا ایک مٹھی،زیرہ ایک کھانے کا چمچ صاف کیا ہوا،تما م اجزاء ملانے کے بعد ہلکا سا کوٹ کر کے سب سے آخر میں تلنے کے وقت ڈالیں،آئل تلنے کے لیے ترکیب: بیسن میں تمام اجزاء کو ملا لیں ،تلنے سے کچھ دیر پہلے آئل کو ایک کڑاہی میں گرم کریں۔جب تیل درمیانے درجے پر گرم ہو جائے تو اس میں تیار کیا ہوا بٹر کٹا زیرہ ملا کر ڈالنا شروع کر دیں۔برائون ہونے تک الٹتے پلٹتے رہیں اور دونوں طرف سے تل جائیں تو بٹر پیپر پر نکال کر رکھ دیں۔