ویجی ٹیبل اینڈ چیز سموسہ



اجزاء:کٹی ہری پیاز دو عدد،کٹی گاجر ایک عدد،اُبلے مٹر1/2کپ،کٹی بند گوبھی 1/2کپ،اُبلے اور کٹے انڈے دو عدد،چیڈر چیز 1/2کپ،پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،کٹی ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ،چلی ساس ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،نمک حسب ضرورت،تیل ایک کھانے کا چمچ ترکیب:ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے اس میں دو عدد کٹی ہری پیاز،ایک عدد کٹی گاجر،1/2کپ اُبلے مٹر،1/2کپ کٹی بند گوبھی،ایک چائے کا چمچ پسی کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک کھانے کا چمچ کٹی ہری مرچ،ایک کھانے کا چمچ چلی ساس،ایک کھانے کا چمچ سویا ساس اور حسب ضرورت نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں،پھر اس فلنگ کو سموسے میں بھریں اور فرائی کر لیں۔