خطے میں امن کیلئے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا: آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لیے تمام فریقین اپنا کردار ادا کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔