Results 1 to 2 of 2

Thread: مزیدار جوس

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Cooking مزیدار جوس

    مزیدار جوس

    تربوز ایسا پھل ہے جو لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتا ہے اور اس میں کاربوہائیڈریٹس، وٹامنز (اے اور سی)، پوٹاشیم جیسے فائدہ اجزا موجود ہوتے ہیں جبکہ چربی اور کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔

    یہ گرمیوں میں موسم کی شدت سے نجات دلانے کے لیے بہترین پھل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کا جوس بھی کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟

    تربوز میں پانی کی مقدار 95 فیصد ہوتی ہے اور الیکٹرلائٹس کے ساتھ ساتھ فائبر کی موجودگی بھی اسے صحت کے لیے فائدہ مند بناتی ہے۔

    عام طور پر یہ پھل اسی موسم میں دستیاب ہوتا ہے اور اس کا جوس گھر میں بنانا بہت آسان ہوتا ہے، جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
    دل کو صحت مند رکھے

    تربوز میں لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو خون میں گردش کرنے والے مضر صحت فری ریڈیکلز کے اخراج میں مدد دیتا ہے جس سے دل کے ٹشوز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
    جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین

    چونکہ اس میں پانی اور منرلز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ فیٹ نہ ہونے کے برابر تو اس کا جوس جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے بہترین ہے، اس میں موجود الیکٹرلائٹس اور وٹامنز اس مقصد کے حصول میں مدد دیتے ہیں۔
    ذہنی تناﺅ دور بھگائے

    اس پھل میں وٹامن بی سکس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور جوس کی شکل میں اسے جزو بدن بنانا تھکاوٹ، تناﺅ اور ذہنی بے چینی سے نجات میں مدد دیتا ہے۔
    بڑھتی عمر کے اثرات سست کرے

    تربوز کے جوس کا ایک بڑا فائدہ عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کی رفتار کو سست کرنا ہے، اس میں موجود لائیکوپین جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور درمیانی عمر میں بھی جوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
    جسمانی توانائی میں فوری اضافہ

    تربوز کا جوس جسمانی توانائی کو فوری بڑھانے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں الیکٹرولائٹس، پوٹاشیم، سوڈیم، منرلز اور کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی ہے جو کہ جسم کو ہائیڈریشن فراہم کرنے کے ساتھ توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
    فائبر سے بھرپور

    جو پھل فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں وہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہوتے ہیں جبکہ اس میں موجود پانی کی مقدار زہریلے مواد کو خارج کرنے کے ساتھ قبض کو دور رکھتی ہے۔
    جلدی مسائل سے نجات

    یہ جوس جلد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور جلد میں موجود اضافی آئل کو خارج کرکے متعدد جلدی مسائل جیسے کیل مہاسوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
    چہرہ جگمگانے میں مدد دے

    یہ جوس قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتا ہے جس سے چہرے کی چمک بحال ہوتی ہے۔
    جوڑوں کے امراض سے تحفظ

    روزانہ ایک گلاس جوس پینے کی عادت مختلف امراض جیسے جوڑوں کے امراض اور دمہ وغیرہ کو دور رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
    بلڈ پریشر مستحکم رکھے

    اس میں موجود پوٹاشیم اور الیکٹرولائٹس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور دوران خون کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

    نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
    2gvsho3 - مزیدار جوس

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مزیدار جوس

    2gvsho3 - مزیدار جوس

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •