مکاں سے گزرے ہیں وہ ﷺ لامکاں سے گذرے ہیں
حضور ﷺ آپ زمین و زماں سے گذرے ہیں
جہاں پہ ساعتِ اوقات ہو گئی مبہوت
اس ایک لمحہ میں سارے جہاں سے گذرے ہیں
جلیں جہاں پہ جو روح الامینؑ کے پر بھی
اس انتہاء سے بھی آگے جہاں سے گذرے ہیں
کہ شادمانی بھی آہ و فغاں کو دیکھا ہے
ہر ایک دور کی ہر داستاں سے گذرے ہیں
جہاں جہاں سے نہ گذرا، کوئی نہ گذرے گا
وہاں وہاں سے بھی آگے جہاں سے گذرے ہیں
یہ کہکشاں تو ہے محشر تلک ہی باقی ہی
حضور ﷺ آپ تو ہر جاوداں سے گذرے ہیں
تجلیوں کو ملا نور آپ ﷺ کے دٙم سے
حضور ﷺ عرش پہ ہر ضوفشاں سے گذرے ہیں
علیم اطہر
Nice Sharing :-)
(-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)