جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس، وزارت قانون کا اہم بیان جاری
494189 63428061 - جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس، وزارت قانون کا اہم بیان جاری

وزارت قانون نے کہا ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ایف بی آر اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی شکایت پر بھجوایا گیا، اس میں وزیر قانون کا کوئی کردار نہیں، ایوان صدر کی جانب سے ریفرنس کی زبان تبدیل کا نہیں کہا گیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون دونوں اداروں کی شکایات پر کارروائی کا پابند ہے۔ یہ تاثر درست نہیں کہ وزیر قانون نے ریفرنس دائر کرنے کا قدم اٹھایا، انہیں ریفرنس کا ماسٹر مائنڈ کہنا بے بنیاد اور غلط ہے، وزارت قانون کے پاس تو ججز کے اثاثے چیک کرنے کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ خبر بھی درست نہیں کہ وزارت قانون نے جان بوجھ کر ریفرنس میں سخت زبان استعمال کی جسے صدر نے تبدیل کرایا، ایوان صدر سے نہ کوئی ہدایت آئی اور نہ ہی ریفرنس کی زبان کو تبدیل کیا گیا۔