Results 1 to 2 of 2

Thread: ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج، ہائی کمیشن نے تصدیق کر دی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج، ہائی کمیشن نے تصدیق کر دی

    ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج، ہائی کمیشن نے تصدیق کر دی
    494441 28271516 - ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج، ہائی کمیشن نے تصدیق کر دی

    ججز سے متعلق معاملہ وزارت قانون کا دائرہ اختیار، ایسٹ ریکوری یونٹ کو تین ججز کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق شکایات ملیں، یونٹ نے چھان بین کرکے معلومات وزارت قانون کو بھیجیں۔

    وزارت قانون اور ایسٹ ریکوری یونٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ججز سے متعلق معاملہ وزارت قانون کے دائر اختیار میں آتا ہے، بیرون ملک اثاثوں کی اطلاع ملنے پر ایسٹ ریکوری یونٹ کاروائی کا پابند ہے۔
    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کو 3 ججز صاحبان کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق شکایات ملیں تھیں۔ معلومات ملنے پر ایسٹ ریکوری یونٹ نے چھان بین کی۔ ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج ہیں جس کی ہائی کمیشن نے تصدیق کی۔
    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے ججز کے اثاثوں کی چھان بین کا کہا اور ہدایت کی کہ ججز کی بیرون ملک اثاثوں کی مکمل تفصیلات چاہیے۔
    اعلامیے کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ نے ججوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق معلومات وزارت قانون کو بھیجیں۔ بیرون ملک اثاثوں کے دو ریفرنسز سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے۔
    ذرائع کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے ایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ مل کر معلومات اکٹھی کیں۔
    وزارت قانون اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کی نشاندہی کے لیے میکنزم کی ضرورت تھی۔ ایسٹ ریکوری یونٹ بیرون ملک اثاثوں کی نشاندہی کے لیے قائم کیا گیا۔ ایسٹ ریکوری یونٹ کا اقدام قانونی طور پر درست ہے۔
    2gvsho3 - ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج، ہائی کمیشن نے تصدیق کر دی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج، ہائی کمیشن نے تصدیق کر دی

    2gvsho3 - ججز کے اثاثے لندن نوٹری میں درج، ہائی کمیشن نے تصدیق کر دی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •