سوشل میڈیا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم ہے :بشریٰ انصاری
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا
لاہور(این این ائی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا سے نفرت کی حد تک چڑ ہے ، مہذب معاشروں میں اس کا مثبت انداز میں استعمال کیا جا تا ہے جبکہ ہمارے ہاں مثبت سے زیادہ منفی استعمال ہوتا ہے اوربد قسمتی یہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت سے زیادہ منفی رجحان کی وجہ سے اس سے دور رہتی ہوں اور اگر یہ کہا جائے کہ میں اس سے باغی ہوں تو غلط نہ ہوگا ۔ آج تک سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں بنایا لیکن سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اس کا منفی استعمال نہ کریں ۔