ویرا فرمیگا نے ملی بوبی براؤن کو ‘‘گوف بال’’ قرار دے دیا
1450216 82959425 - ویرا فرمیگا نے ملی بوبی براؤن کو ‘‘گوف بال’’ قرار دے دیا

ہالی ووڈ اداکارہ ویرا فرمیگا نے ملی بوبی براؤن کو ‘‘گوف بال’’ (ہنسی مذاق کا گولا) قرار دے دیا

لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی ووڈ اداکارہ ویرا فرمیگا نے ملی بوبی براؤن کو ‘‘گوف بال’’ (ہنسی مذاق کا گولا) قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویرا فرمیگا نے اپنے ایک بیان میں فلم‘‘ گاڈزیلا: کنگ آف مونسٹرز’’کی ساتھی اداکارہ ملی بوبی براؤن کے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی عکسبندی کے دوران سیٹ پر ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں کیونکہ وہ اعلیٰ درجے کی گوف بال ہیں اور ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہوتا اور ہم ان کے اس ہنسی مذاق سے منسلک ہو جاتے ہیں۔