وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے مری پہنچ گئے
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم فیملی کے ہمراہ 2 روز کے لیے مری پہنچے ہیں۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے مری پہنچے ہیں۔ وزیراعظم مری پہنچے تو اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم فیملی کے ہمراہ 2 روز کے لیے مری پہنچے ہیں۔ دوسری جانب کئی وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کو عیدالفطر پر مبارکباد کے پیغامات بھجوائے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر سال عید کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارتے ہیں، ان کی واپسی جمعہ تک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گھر میں سوئیاں اور کھانا بھی کھایا۔