Results 1 to 2 of 2

Thread: ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف سری لنکا سرخرو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف سری لنکا سرخرو

    ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف سری لنکا سرخرو
    494684 39181063 - ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف سری لنکا سرخرو

    سری لنکا نے افغانستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 34 رنز سے ہرا دیا۔ 187 سکور کے ہدف میں افغانستان کی ٹیم 152 پر ڈھیر ہو گئی۔ نجیب اللہ زردان 43 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ نوان پردیپ نے 4، مالنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی ٹیم 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ کوشل پریرا 78 رنز بنا سکے۔ محمد نبی نے چار وکٹیں حاصل کیں تھی۔

    سری لنکن اننگز
    سری لنکا کی طرف سے اوپنرز کروراتنے اور کوسل پریرا میدان میں اترے جنہوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کا اضافہ کیا تاہم کروراتنے 30 کے سکور پر محمد نبی کی بال پر نجیب اللہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ بعد ازاں بلے باز تھریمانے 144 کے مجموعی سکورپر 25 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔

    میچ کی براہ راست اپ ڈیٹس کے لئے لنک کو کلک کریں

    دیگر بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور کوئی بھی ڈبل فیگر اننگز نہ کھیل سکا۔اوپنر کوشل پریرا نے 81 گیندوں پر78 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ بھی راشد خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ اور پوری ٹیم 201 پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 4، زردان اور راشد خان نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان کی اننگز

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز بھی اچھا نہ تھا، اوپنر محمد شہزاد پانچویں اوورز کی چوتھی گیند پر 34 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے انہوں نے7 رنز بنائے اور مالنگا کا نشانہ بن گئے۔

    دوسرا نقصان رحمت شاہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، بیٹسمین 2 سکور پر یوڈانا کی گیند پر میتھیوز کو کیچ دے بیٹھے۔ اس وقت افغانستان کا سکور 42 رنز تھا۔ تیسری وکٹ اوپنر حضرت اللہ زازائی کی گری جو جارحانہ اننگز کھیلنے میں مصروف تھے تاہم 25 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

    افغانستان کو چوتھا نقصان 57 سکور پر حشمت اللہ شہیدی کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ 4 رنز بنا کر نوان پردیپ کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ بھی 57 پر گری محمد نبی 11 رنز پر پریرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    چھٹی آئوٹ ہونے والے کھلاڑی گلبدین نائب 23 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس وقت افغانستان کا سکور 121 تھا۔ لنکن باؤلر نے ساتویں کھلاڑی راشد خان کو آئوٹ کیا۔ سپنر نے 4 گیندوں پر دو رنز بنائے اور پردیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔نجیب اللہ زردان 43 رنز بنا سکے۔

    دیگر بیٹسمین بھی جلدی میں آئوٹ ہوتے رہے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 152 رنز بنا سکی۔ نوان پردیپ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ مالنگا نے 3 شکار کیے۔

    2gvsho3 - ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف سری لنکا سرخرو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف سری لنکا سرخرو

    2gvsho3 - ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف سری لنکا سرخرو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •