دفاعی بجٹ میں کمی بہادرانہ اور لائق تحسین فیصلہ ہے، صمصام بخاری
رینالہ خود: (دنیا نیوز) پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام۔ بخاری نے کہا ہے کہ سب سے پہلی اور آخری ترجیح صرف پاکستان ہی ہے۔
رینالہ خورد میں عید مِلن پارٹی میں کارکنوں سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ عید اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کے طفیل ملک دشمن سے محفوظ ہے۔
سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کمی بہادرانہ اور لائق تحسین فیصلہ ہے۔ آئندہ برس مشکلات کافی حد تک کم ہو چکی ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام بلا تفریق احتساب اور شفافیت چاہتے ہیں۔ عیدالفطر ہر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بہترین انتظامات کیے۔