بابر اعظم بہترین کارکردگی کیلئے پر جوش
پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی پہلی فتح پر بہت خوش ہوں،
ناٹنگھم (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی پہلی فتح پر بہت خوش ہوں، اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے خوب جان لڑاؤں گا تاکہ قوم مجھے ہمیشہ اچھی یادوں کے ساتھ یاد رکھے ، ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے۔